ایشیا اردو

ملتان

کامیاب آپریشن میں اینستھیزیا کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور شعبہ اینستھیزیا کو ہر ہسپتال کا بنیادی جزو تصور کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے شعبہ اینستھیزیا کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ کا مقصد شعبہ اینستھیزیا اور شعبہ انتہائی نگہداشت کو درپیش چیلنجوں بارے آگاہی حاصل کرنا اور انکا تدارک کرنا تھا۔ میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، پروفیسر ڈاکٹر وسیم ربانی، پروفیسر ڈاکٹر ندیم خان، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حیدر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاطر فیاض، اسسٹنٹ ڈاکٹر عامر فرقان، ایڈیشنل رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فواد خاکوانی، ڈاکٹر رانا خاور سمیت سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی اور مذکورہ شعبے سے متعلقہ امورز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی جانب سے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار