ایشیا اردو

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے شعبہ انتہائی نگہداشت نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران شعبے میں مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود طبی عملے سے انستھیزیا اور شعبہ انتہائی نگہداشت سے متعلقہ مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کو شعبے میں دستیاب طبی سہولیات اور دیگر تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں بارے بریفننگ دی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مریضوں کے لیے ادویات اور دیگر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو  یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار