ایشیا اردو

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے  پاک اٹالین نشتر برن یونٹ کا دورہ کیا اور بچوں کے لیے نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ یونٹ کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ گرم پانی سے بچوں کے جلنے کے واقعات میں اضافے کے پیشِ نظر برن یونٹ میں بیڈز کی استعداد بڑھانے اور نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ وارڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں انچارج پاک اٹالین برن سنٹر ڈاکٹر ناہید احمد چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر کاشف چستی اور پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان سمیت سینئر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ بعد ازاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے پاک اٹالین برن یونٹ میں مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور طبی عملے کو مریضوں اور لواحقین کیلئے بہترین سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار