ایشیا اردو

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پہلے بی ڈی ایس امتحان( فرسٹ پروفیشنل) کے سنٹر کا دورہ کیا اور مذکورہ امتحان کے حوالے سے کی گئی تیاریوں اور طلباء وطالبات کو مہیا کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایگزیمینشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر شگفتہ تبسم سمیت دیگر نگران عملہ بھی اس موقع پر وہاں موجود رہا۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے تمام تر انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات اور انکی ٹیم سمیت وہاں موجود تمام عملے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ واضح رہے اس سے پہلے یہ امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہوتا تھا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار