ایشیا اردو

 وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کےقائم کردہ سرائے کا اچانک دورہ کیا اور وہاں لواحقین کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر محمد نبیل سلیم اور دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں رہائش پذیر افراد سے بھی گفتگو کی اور درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے سرائے کی انتظامیہ کو سرائے میں مہیا کردہ سہولیات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وہاں ایئر کولرز کی تعداد بڑھانے  سمیت وہاں تعینات عملے کو خواتین کے الگ فلور اور پردے کا مناسب بندوبست کرنے کا بھی کہا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار