ایشیا اردو

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے  شعبہ امراض گردہ و مثانہ کا دورہ کیا اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انچارج شعبہ امراض گردہ و مثانہ ڈاکٹر قدیر چوہدری نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو شعبے میں فراہم کردہ طبی سہولیات اور درپیش چیلنجز بارے بریفننگ دی۔ ڈاکٹر علی رضا اے ایم ایس ایڈمن سمیت سینئر فیکلٹی ممبران بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے طبی سہولیات بارے گفتگو کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے شعبے کو درپیش مسائل کو فوری حل کرانے اور مریضوں کی فلاح و بہبود سے متعلق تمام منصوبوں میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار