ایشیا اردو

جھلسے ہوئے افراد کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز پاک اٹالین برن کا دورہ کیا۔ انچارج پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید احمد چوہدری نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات سمیت درپیش چیلنجوں بارے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بریفننگ دی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے فرداً فرداً ہسپتال کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور بہتری کے حوالے سے انتظامیہ کو ضروری ہدایات دی۔ اس موقع پر انہوں نے علاج کی غرض سے وہاں داخل مریضوں کی بھی عیادت کی اور انہوں درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے انتظامی اور  طبی عملے کو مریضوں کے لیے بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔ بعد ازاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور جاری کورسز اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار