ایشیا اردو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر  وقار یونس کی آنکھ کی معمولی سرجری آج  شیڈول تھی جس سے قبل انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ۔
وقار یونس نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ'ایک چھوٹی سی سرجری کے لیے جا رہا ہوں، برائے مہربانی میرے لیے دعا کریں'
بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ وقار یونس نے سرجری سے چند لمحوں قبل اسپتال سے ہی تصویر کھینچ کر ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی۔
دوسری جانب ان کے مداحوں اورکرکٹرز نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔
اس کے علاوہ ابھی تک وقاریونس نے سرجری کے بعد اپنی صحت سے متعلق اپنے مداحوں کو مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار