ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، مختلف مقامات پر بارش اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کڑاکے کی سردی سے شہری ٹھٹھرنے لگے، سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو الرٹ کیا ہے کہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ادھر بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
کوئٹہ ، نصیر آباد، بولان، ڈیرہ بگٹی، قلات میں بارش جبکہ زیارت میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کالام میں درجہ حرارت منفی 5، چترال میں منفی 3 اور دیر میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاراچنار، پشاور، مالم جبہ، وادی لیپا، نیلم ویلی سمیت بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کے بالائی پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
موسم کا احوال بتانے والوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار