گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد افغان بورڈ کا سوشل میڈیا پر جاری رد عمل وائرل ہوگیا۔
ٹوئٹر پر اسپورٹس جرنلسٹ ڈینس ویل نے افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کی ٹیم کی شکست پر دیے گئے ردعمل کی ایک تصویر شیئر کی۔
تصویر میں افغان کرکٹ بورڈ کا اپنی ٹیم کی شکست اور بھارت کی جیت پر دیا گیا رد عمل موجود تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بورڈ نے بھارت کی فتح پر رد عمل میں لکھا کہ ’well paid indiaُ‘۔
بعد ازاں بورڈ نے اپنی ٹوئٹ میں غلطی کی تصحیح کرتے ہوئے paid کی جگہ Played کا لفظ استعمال کیا۔
خیال رہے کہ بھارت کی افغانستان کے خلاف حیران کن فتح پر سوشل میڈیا صارفین میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے اور میچ کے بعد سے ٹوئٹر پر جہاں میچ فکسنگ میمز وائرل ہوئیں وہیں   well paid india بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار