ایشیا اردو

 ملک بھر میں قومی صحت کارڈ کا اجرا کردیا گیا ہے، یہ جاننا ضروری ہے کہ قومی صحت کارڈ کس طرح کام کرتا ہے۔
قومی صحت کارڈ کے تحت ملک بھر کے شہری مخصوص اسپتالوں میں اپنا مفت علاج کروا سکتے ہیں
اس کارڈ کے تحت پہلے فی خاندان کو سالانہ 7 لاکھ روپے کی طبی سہولیات حاصل تھیں تاہم اب یہ حد بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔
قومی صحت کارڈ مندرجہ ذیل بیماریوں کی صورت میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

امراض قلب
ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیاں جن میں اسپتال میں داخل ہونا پڑے
حادثاتی چوٹیں
سڑک کا حادثہ
ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ
جلنے کا علاج
اعصابی نظام کا علاج
گردوں کا علاج اور پیوند کاری
سرطان
تھیلیسیمیا
یرقان
حمل یا زچگی

حکومتی ویب سائٹ پر ان تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جو قومی صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار