واٹس ایپ نے ایک ہی ایپلی کیشن پر دو اکاؤنٹ چلانے کی سہولت پیش کر دی۔
دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین ایک ہی واٹس ایپ پر کم از کم دو مختلف نمبرز کے اکاؤنٹ چلا سکیں گے۔
واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے 19 اکتوبر کو اپنے بلاگ میں تصدیق کی کہ ایک ہی ایپلی کیشن میں دو اکاؤنٹس کو چلانے کا فیچر پیش کر دیا گیا، مذکورہ فیچر فوری طور پر تمام صارفین کو نظر نہیں آئے گا، تاہم مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔
مذکورہ فیچر کے تحت اب ہر صارف واٹس ایپ کی ایک ہی ایپلی کیشن پر بیک وقت کم از کم دو اکاؤنٹ چلانے کا اہل ہوگا اور اسے کسی بھی اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ نہیں کرنا پڑے گا، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کیا صارفین بزنس واٹس ایپ پر بھی بیک وقت دو اکاؤنٹ چلا سکیں گے یا نہیں۔
مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو اپنے پروفائل میں جا کر دوسرے اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل کرنا ہوں گی۔
صارفین واٹس ایپ سیٹنگ میں جا کر اپنے نام کے سامنے بنے تیر کے نشان کو کلک کریں گے ان سے دوسرے اکاؤنٹ کی تفصیلات پوچھی جائیں گی اور وہاں نمبر شامل کرنے کے بعد دوسرا اکاؤنٹ بنایا جا سکے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کے پاس ایسے موبائل کا ہونا لازمی ہے جس میں دو موبائل کو بیک وقت استعمال کیا جا سکتا ہو۔
واٹس ایپ پر مذکورہ تبدیلی کو اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، اس سے قبل حال ہی میں ایپلی کیشن پر ’چینلز‘ کا فیچر بھی پیش کیا گیا تھا، جسے دنیا بھر کے صارفین نے سراہا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار