ایشیا اردو

واٹس ایپ نے دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے پراکسی سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان 5 جنوری کی شب کیا گیا تھا اور اس مقصد صارفین ہر اس جگہ واٹس ایپ تک رسائی فراہم کرنا ہے جہاں ایپ کو بلاک کیا گیا ہو یا انٹرنیٹ سروس کسی وجہ سے متاثر ہو۔اس مقصد کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر پراکسی کو ان ایبل کرنا ہوگا جس کے بعد دنیا بھر میں مختلف اداروں اور دیگر کی جانب سے قائم پراکسی سروسز کے ذریعے واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
میٹا کی زیرملکیت کمپنی نے بتایا کہ پراکسی سپورٹ میں بھی میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق میسجز پراکسی سرورز، واٹس ایپ یا میٹا سرورز میں کسی کو نظر نہیں آسکیں گے۔
واٹس ایپ نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ 2023 کے حوالے سے ہماری خواہش ہے کہ کسی بھی جگہ انٹرنیٹ کبھی بند نہ ہو۔
بلاگ پوسٹ کے مطابق انٹرنیٹ سروسز کی بندش انسانی حقوق کے منافی ہے اور لوگوں کے لیے فوری امداد تک رسائی ممکن نہیں ہوپاتی۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس طرح کے حالات میں ہمارا نیا فیچر لوگوں کو محفوظ اور قابل اعتبار رابطے کرنے میں مدد فراہم کرسکے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے تو آپ کو پراکسی سروس کی ضرورت ہوگی اور کمپنی کے مطابق اس کے لیے سوشل میڈیا یا سرچ انجن سے سرچ کرکے قابل اعتبار ذرائع سے پراکسی سپورٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔
واٹس ایپ کو پراکسی سے کنکٹ کرنے کے لیے ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔
سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا کے آپشن پر کلک کرنے پر نیچے اسکرول کرنے پر پراکسی سیٹنگز کا آپشن آئے گا جس کے اندر جائیں۔
وہاں آپ کے سامنے یوز پراکسی کا آپشن آجائے گا جو بائی ڈیفالٹ ٹرن آف ہوگا، جسے کلک کرکے ٹرن آن کردیں، جس کے بعد پراکسی ایڈریس کا اندراج کرکے سیو کرنا ہوگا۔
اگر کنکشن سے منسلک ہونے میں کامیابی ہوئی تو گرین چیک مارک شو ہونے لگے گا۔
کمپنی کے مطابق اگر پراکسی استعمال کرنے پر واٹس ایپ میسجز ارسال نہ ہورہے ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پراکسی بلاک ہے۔
ایسا ہونے پر بلاک پراکسی ایڈریس کو کچھ دیر تک دبا کر ڈیلیٹ کریں اور پھر نئے پراکسی ایڈریس کو انٹر کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار