مانٹرنگ ڈیسک 

 انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور دلچسپ فیچر اوتار متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ نے حالیہ دنوں میں متعدد فیچرز متعارف کرائے ہیں اب کمپنی اپنے پلیٹ فارم پر اوتار کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے، اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ فیس بک کے بِٹ موجی جیسے اوتار کو اپنانے جارہا ہے جو رواں برس جولائی میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اکتوبر میں فیچر کے متعلق مزید تفصیلات تب سامنے آئی تھیں جب یہ فیچر ایپ کے بِیٹا چینل پر پیش کیا گیا تھا۔
دراصل اوتار صارف کی ذات کا ایک ڈیجیٹل ورژن ہوتا ہے جس کو صارف بالوں کے مختلف سٹائلز، جلد کے رنگ، کپڑے اور تاثرات سے آراستہ کر سکتے ہیں، ایک بار صارف کوئی اوتار تخلیق دے دے تو اس کے بعد 36 سٹکرز کا ایک مجموعہ بن جاتا ہے جو صارف کسی بھی چیٹ میں بھیج سکتا ہے، صارفین اس اوتار کو بطور پروفائل تصویر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام پر بِٹ موجی سٹائل کے اوتار بننا شروع ہوگئے ہیں لیکن ان اوتار کو آپ واٹس ایپ میں استعمال نہیں کرسکتے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار