ایشیا اردو

تحریر وجیہہ الحسن

پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے مگر وطن عزیز میں کرکٹ زیادہ مقبول اور کھیلے جانے والا کھیل ہے دنیا کرکٹ میں کھیل کے میدان ہوں اور پاکستانی کرکٹ ٹیم نہ ہو تو کھیل کا مزہ نہیں آتا کیونکہ پاکستان دنیا کی وہ واحد ٹیم ہے جو کسی بھی وقت میچ کی شکل بدل دیتی ہے دنیا کے خطرناک فاسٹ باولر ہوں یہ تیز ترین بیٹس مین ہوں پاکستانی ٹیم میں ہمشہ سے شامل رہے مگر پھر بھی پاکستان بڑے بڑے ایونٹس میں اگر مگر کا شکار ہی رہا ہے آخر کیوں؟
پاکستانی کرکٹ بورڈ اچھے کھیلنے والوں کی قدر نہیں کرتا بلکہ کھیل میں بھی سیاست کو پرموٹ کرتا ہے پی سی بی میں اج بھی پرچی سسٹم عروج پر ہے ٹیلینٹ کی نہیں پرچی کی قدر کی جاتی ہے جب کوئی بھی ٹیم میدان میں کھیل کے لئیے اترتی ہے تو وہ ٹیم نہیں ایک ملک کھیل رہا ہوتا ہے مگر شائد ہمارا کرکٹ بورڈ اس بات کو بھول چکا ہے دوہزار بائیس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان انگلینڈ سے ہار گیا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس ہار کا ذمہ دار کون ہے دنیا میں کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ گھوڑوں کی ریس ہو اور لنگڑے گھوڑے میدان میں دوڑائیں جائیں یہی حال ہماری قومی ٹیم کا بھی ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑی ان فٹ رہے ہر کھلاڑی کو فٹنس کے حوالے سے کوئی نہ کوئی مسئلہ درپیش رہا ہے کوئی گیند بازی کرتے کرتے گر جاتا ہے تو کوئی بلے بازی کرتے تھک جاتا ہے یہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار ہے
پی سی بی کے سلیکٹر اج تک یہ طے نہیں کر پائے کہ کس کھلاڑی کو کون سے نمبر پر بھجنا ہے یا کون سے لڑکوں کی ٹیم بڑے ایونٹ کے لئیے تیار کرنی ہیں قومی ٹیم کی فیلڈنگ کا معیار مکمل زیرو ہے اسی طرح پاکستان کی بیٹنگ لائن تو ہمشہ سے ریت کی دیوار بن کر رہی ہے ایک آوٹ ہوتا ہے تو اس کے بعد وکٹ پر کوئی بھی جم کر نہیں کھیلتا کہاں ہے کوچ کی ٹریننگ کہ وکٹ پر کھیلنا کیسے ہے وکٹ کیسے بچانی ہے سکور کیسے اوپر لے کر جانا ہے گیند بازوں کو اج تک یہ ہی نہیں معلوم ہوا کہ وائٹ اور نو بال کو کیسے کنٹرول کرنا ہے ورائٹی آف بال کیسے کرنی ہے جب سے کرکٹ کا کھیل شروع ہوا ہے تب سے لے کر اج تک قومی ٹیم مسائل کا شکار ہی رہی ہے ان سب مسائل کا حل کب اور کیسے نکلے گا پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ سمجھ کب  آئے گی کہ کھیل سے سیاست کو باہر نکال کر ایک ٹیم بن کر کھیلنا ہوگا تب ہی جا کر پاکستان کا جھنڈا دنیا کے میدانوں میں راج کرے گا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار