ویب ڈیسک 

وفاقی حکومت نے مسلسل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات ماننے سے انکار پر سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا ہے احکامات میں کہا گیا ہے کہ معطلی فوری ہوگی، ان پر گزشتہ روز گورنر ہاؤس کی سیکورٹی میں مکمل ناکام رہنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کا سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاسی بنانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ، غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے معاملے پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت میں گزشتہ ایک ماہ سے ٹھنی ہوئی تھی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاق کے واضح احکامات کے باوجود نے غلام محمود کو چارج چھوڑنے سے روک دیا تھا پنجاب حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کا حکم دیا ، جب کہ وفاقی حکومت نے ان کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
وزیراعلی پنجاب پرویزالہٰی نے بیان جاری کیا تھا کہ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سی سی پی او لاہور کو وفاقی حکومت نہ ہٹا سکتی ہے نہ ان کے تبادلے کی مجاز ہے ، وفاقی حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔
اس وقت کے وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کے اگلے حکم تک غلام محمود ڈوگر خدمات انجام دیتے رہیں گے ، اور اسٹیبلشمنٹ کو رپورٹ نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاق نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن تین بارجاری کر چکی ہے ، اور انھیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ، ورنہ انکے خلاف محکمانہ کاروائی کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار