امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں، پاکستان میں آزاد اور منصفانہ الیکشن کی حمایت جاری رکھیں گے۔
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا ایک بڑا غیر نیٹو اتحادی اور شراکت دار ہے، پاکستانی آرمی چیف نے امریکا کے فوجی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان سے دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر بات چیت ہوئی۔
میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں لیتے، ہم تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات کرتے ہیں جو پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے، ہماری دو طرفہ بات چیت جاری رہتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار