ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ شراب پینے والی خواتین میں چکنائی سے متعلق جگر کی بیماری اور اس سے موت کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوجاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شراب نوشی کی وجہ سے ہونے والی جگر کی بیماری جسے steatotic liver disease بھی کہا جاتا ہے، اس وقت ہوتی ہے جب جگر میں چکنائی نقصان دہ حد تک جمع ہوجائے جس کی وجہ سے جگر کے افعال جیسے کہ خون صاف کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچتا ہے۔
لاس اینجلس میں سیڈر سینائی کے سمٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے 1980 اور 1990 کی دہائی کے درمیان 10,000 سے زائد بالغوں کے حوالے سے امریکا کے سرکاری ہیلتھ ڈیٹا کا استعمال کیا جس میں تمام شرکاء کے جگر کے اسکین اور دیگر طبی معائنے کرائے گئے۔
محققین کی قیات کرنے والے اور مطالعے کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر سوسن چینگ کا کہنا تھا کہ خراب جگر صحت پر بڑے منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور اب تحقیق بتاتی ہے کہ یہ بیماری مردوں کے مقابلے شراب پینے والی خواتین کے لیے اور بھی زیادہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
مذکورہ بالا تحقیق ہیپاٹولوجی نامی جریدے میں شائع ہوچکی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار