ایشیا اردو

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی۔
بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار ففٹی کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز سکور کیے۔
قومی ٹیم  کی طرف سے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بسمہ معروف نے 32، منیبہ علی 17، سدرا امین 12، عالیہ ریاض 7 جبکہ عائشہ نسیم 9 رنز بناسکیں۔
بھارت کی باؤلر دپتی شرما نے 3، پوجا 2 اور رینوکا سنگھ ایک وکٹ حاصل کی تھیں، گرین شرٹس کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، ایک ایک وکٹ ایمن انور اور طوبہٰ حسن کے حصے میں آئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار