ایشیا ردو

 آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے 4 سے 16 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی، مہمان سکواڈ 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گا، جہاں وہ چار روز ٹریننگ کے بعد 4، 6 اور 9 نومبر کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا، تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلی جائے گی۔
ہیڈآف ویمنز کرکٹ پی سی بی تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں کامیابی سے سری لنکا کی میزبانی کے بعد وہ اب لاہور میں آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، ویمنز کرکٹ فینز سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ میچز دیکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں، سیریز میں شامل تمام ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز صبح دس بجے شروع ہوں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار