ایشیا اردو

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو شہید کی 14ویں برسی کے تعزیتی جلسہ میں کارکنوں کے درمیان لڑائی سے 5افراد زخمی ہوگئے۔
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 14برسی کے تعزیتی جلسہ کے دروان گڑھی خدا بخش میں کارکنان خود میں لڑ پڑے ،سٹیج سے جھنڈے نیچے کرنے کے اعلان پر کارکنان کے دو گروپس میں جھگڑا ہوا،ایک دوسروں پر لاٹھیوں اور مکوں سے حملہ میں 5 کارکنان زخمی ہوگئے۔
تعزیتی جلسہ کے دوران سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کارکنوں کو منتشر کیا۔
تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 14 سال گزر گئےعوام آج بھی شہید بی بی کو یاد کرتے ہیں، شہیدبی بی آپ کاپیاراپاکستان مشکل میں ہے۔ شہیدبی بی!آپ کےپاکستان میں نام کی جمہوریت ہے۔ شہیدبی بی! آج آپ کے پاکستان میں بولنے کی آزادی نہیں۔
پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم نےکہاتھاجمہوریت بہترین انتقام ہے، کبھی کوئی آراو،کبھی آرٹی ایس الیکشن ہوتاہے،عوام سے جمہوریت کو چھینا گیا،آج پاکستان کےعوام کٹھ پتلی،سلیکٹڈراج بھگت رہےہیں، نااہل حکمرانوں کابوجھ عوام اٹھارہےہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار