ایشیا اردو

رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین لودھراں پہنچے جہاں انہوں نے لودھراں شہر سے پی ٹی آئی کونسلر مہر محمد افضل کے بہنوئی کی وفات اور جندو موڑ پر حاجی صادق لودھرا کے بیٹے کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ جہانگیر ترین نے اپنے سرگرم ورکر وحید خان ترین کے صاحبزادے یاسر ترین کو شادی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جہانگیر ترین نے پارٹی کے سرگرم رہنما چوہدری نثار احمد کی رہائش گاہ پر ورکرز، سپورٹرز اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ورکرز سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف بے لوث عوامی خدمت ہے۔ میرے ورکرز  اور سپورٹرز ہی میرا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی عام آدمی کا حق ہے لودھراں میں ترین ایجوکیشن فائونڈیشن اور لودھراں پائلٹ پراجیکٹ نے یہ حق عوام کو دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ میں نے لودھراں میں سماجی کاموں کا آغاز سیاست میں آنے سے قبل کیا تھا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔لودھراں میں عوامی فلاح کے لئے جتنے بھی منصوبے شروع کیے انکی تکمیل سے عوامی مسائل حل ہونگے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ملک ممتاز خان جوئیہ، حاجی راؤ محمد عمران، شیخ منور ندیم، شیخ محمد اسلم،  چوہدری اعجاز یوسف، چوہدری سلیم کمبوہ، رانا جاوید ٹھاکر، رانا توحید، شہزاد لودھرا، راو محمد کامران۔ ملک محمد اکرم، میاں وکیل سکھیرا، چودہری محمد وسیم،وفیق گجر ، مجسم مرزا،عارف چیمہ، رانا عدنان اسلم۔ رانا فیض ارشاد و دیگر موجود تھے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار