ایشیا اردو

شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں غیر محفوظ اسقاط حمل کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد  وارڈ 16 میں ہوا جس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران، کنسلٹنٹس سمیت پوسٹ گریجوایٹ سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی چیئر پرسن شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر سرپرستی منعقدہ اس ورکشاپ میں غیر محفوظ اسقاط حمل کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر آگاہی فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر منزہ خالد ایڈمن رجسٹرار وارڈ 16 نے غیر محفوظ اسقاط حمل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور تدارک سمیت خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔  ورکشاپ کے دوران پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔  بعد ازاں ورکشاپ کے شرکاء کو قانونی و محفوظ اسقاط حمل کے طریقوں پر عملی تربیت بھی دی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار