ایشیا اردو

 

ورلڈ اینیمیا ڈے کی مناسبت سے شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جسکی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور چیئرپرسن شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کی۔ دیگر شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود سربراہ شعبہ آنکالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی،ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر امجد چانڈیو، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ سربراہ گائنی یونٹ ٹو، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان پروفیسر ڈاکٹر عارف صدیق سربراہ شعبہ گائنی بختاور امین میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ مسعود سربراہ گائنی یونٹ تھری، ڈاکٹر سیدہ علی، ڈاکٹر راشد پروین سمیت سینئر کنسلٹنٹس اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد شامل تھی۔ واک کا آغاز نشتر ایڈمنسٹریشن بلاک سے ہوا جو کہ نشتر ٹاور پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں مختلف پیغامات والے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ خون کی کمی سے بچنے کے لیے اپنی خوراک میں گوشت، انڈے، خشک میوہ جات، پھل، سبز پتوں والی سبزیاں، سلاد اور دالیں ضرور شامل کریں۔ چیئرپرسن شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں خواتین کی اکثریت خون کی کمی یعنی اینیمیا کا شکار ہوتی ہیں جس سے دوران حمل بہت ساری پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے نا صرف حاملہ خواتین بلکہ سکول، اور کالجز کی سطح پر آئرن کی کمی کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور دوران حمل مستند ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ آئرن سپلیمنٹس کے استعمال کا مشورہ دیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اس آگاہی واک کے شاندار انعقاد پر سربراہ شعبہ امراض نسواں اور دیگر منتظمین کو مبارکباد دی اور خواتین کو صحت عامہ کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار