دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خوراک کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔یہ دن ہر سال 16اکتوبر کو بھوک اور غربت سے نمٹنے کیلئے منایا جاتا ہے۔

ہر سال 16 اکتوبر کا دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم خوراک کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور اس کے ساتھ خوراک کی کمی کے مسئلہ پر عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ بھوک، ناقص خوراک اور غربت کے خلاف جدوجہد میں عالمی اتحاد قائم رکھتے ہوئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا جاتا ہے۔
گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق پاکستان 116ممالک کی فہرست میں سے 92نمبر پر ہے۔ اچھی خوارک کی کمی اور عدم دستیابی جسمانی اور ذہنی افزائش کو بری طرح متاثر کرتی ہے ۔اس دن مختلف فلاحی تنظیموں اور حکومت کی جانب سے خواک کو محفوظ کرنے بارے آگاہی دی جاتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی روز مرہ زندگی میں خوراک کے ضیاع کو روکنا ہو گا تاکہ خوراک کے تحفظ کرنے میں اپنی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری بخوبی سر انجام دے سکیں ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار