ب

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں سماعت کے عالمی دن کے حوالے سے واک کا اہتمام  کیا گیا جس کا مقصد بہرے پن سے بچاؤ، سماعت  کو نقصان دینے والے عوامل کی نشاندھی اور سماعت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی۔ شعبہ ناک کان اور گلے کے زیر اہتمام ہونے والی اس واک کا آغاز نشتر ایڈمنسٹریشن بلاک سے ہوا جو کہ نشتر ٹاور پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اور اس میں سربراہ شعبہ ناک کان اور گلا پروفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سماعت کی نگہداشت اور شور کے سماعت پر پڑنے والے مضر اثرات کے متعلق پیغامات درج تھے۔ مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آپ شور مچانے والی جگہ پر روزانہ کام کرتے ہیں یا ہیڈ فون کے ذریعے اونچی آواز میں موسیقی سنتے ہیں تو آپ کو شور کی وجہ سے سماعت کے نقصان کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے  آگاہی واک کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا اس موقع کہنا تھا کہ سماعت لوگوں کی مواصلاتی صلاحیتوں، بہتر معیار زندگی اور  سماجی رابطوں کے لیے ضروری ہے لہزا ہمیں سماعت کو نقصان پہنچانے والے عوامل سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار