مانٹرنگ ڈیسک

 اگر آپ قریب کی نظر کی کمزوری سے پریشان ہیں تو اس خامی کو دور کرنے والے ایک نئے آئی ڈراپس کا استعمال کیجئے جسے اب فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے منظور کرلیا ہے۔
ویوٹی نامی آنکھوں کے قطروں میں ایک اہم کیمیکل ‘پائلوکارپائن’ شامل ہے۔ دن میں ایک مرتبہ آنکھوں میں قطرہ ٹپکانے سے آنکھوں کی پُتلی سکڑ جاتی ہے اور قریب کی اشیا صاف نظر آتی ہیں۔ ایک دن میں ایک قطرہ ٹپکانے سے دوا کا اثر پورے دن رہے گا۔
آئی ڈراپس کے کئی ٹیسٹ لئے گئے، 750 افراد نے کم روشنی میں بھی آپٹومیٹرسٹ وژن چارٹ میں آرام سے تین اضافی سطریں پڑھیں۔ ایک ماہ بعد بھی وہ مزید ایک لائن پڑھ سکتے تھے۔ اس سے ویوٹی ڈراپس کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔
کمپنی کے مطابق آئی ڈراپس سے آنکھوں میں تناؤ اور دردِ سر لاحق ہوسکتا ہے لیکن انتہائی مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار