مانٹرنگ ڈیسک 

 دنیا کا امیر ترین شخص ایلن مسک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا مالک بننے کے قریب پہنچ گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایلن مسک کے درمیان آج معاہدہ متوقع ہے، معاہدے کا اعلان بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد ہوگا۔
اس حوالے سے خبر ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایلن مسک نے ٹویٹر خریدنے کے لیے 43 ارب ڈالر کی آفر کی تھی، ٹویٹر کے شیئر ہولڈرز کو فی شیئر 54.20 ڈالرز ملیں گے، خبر آتے ہی ٹویٹر کی شیئر کی قیمت میں 4 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار