لاہور میں بدترین فضائی آلودگی کا معاملہ کھلاڑیوں کی صحت کیلئے خطرہ بننے لگا جس کے پیش نظر ماہرین نے خبردار  کردیا ہے۔
ماہر اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر اسد عباس شاہ  نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آلودہ فضا کھلاڑیوں کی پرفارمنس متاثر کرتی ہے، کھلاڑی عام آدمی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوا اندر لے کر جاتے ہیں۔
ڈاکٹر اسد عباس  نے فضائی آلودگی کے نقصانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آلودہ فضا سانس کے ذریعے سب سے پہلے پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے، فضائی آلودگی سے کھلاڑی آنکھوں کی بیماری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر اسد کا کہنا تھا کہ  فضائی آلودگی سے  اسٹیمنا کم ہوجاتا ہے، اسپیڈ اینڈ اسپرنٹ متاثر ہوتی ہےاور  پرفارمنس میں کمی آجاتی ہے۔
  ماہر اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر اسد عباس شاہ  نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  واک کرنے والے ماسک کا استعمال کریں، دوپہر کے وقت کا انتخاب کریں،  ان ڈور ٹریننگ پر دھیان دیں، جم جائیں، اور آؤٹ ڈور ایکسائز کو آدھا کر دیں۔
ڈاکٹر اسد عباس نے مزید کہاکہ آؤٹ ڈور ایونٹس کے بعد فوری ہاتھ منہ اچھی طرح دھوئیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار