الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارم 45 کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات نامہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 مکمل احتیاط سے تیار کریں تاکہ کسی غلطی کا احتمال نہ رہے۔
ہدایت نامہ کے مطابق پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پر شناختی کارڈ والے دستخط کریں، پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ایجنٹ سے فارم 45 پر مختص جگہ پر دستخط لیں۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکار یا جانے پر فارم 45 میں مختصر وجہ تحریر کریں، دستخطوں کے بعد فارم 45 کی کاپی باہر چسپاں کریں اور پولنگ ایجنٹس کو دیں۔
ہدایت نامہ کے مطابق چسپاں کئے جانے کے بعد فارم 45 میں تبدیلی کے ذمہ دار پریذائیڈنگ افسران ہوں گے، فارم 45 کی تصاویر ریٹرننگ افسر کو ارسال کریں، انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار