ایشیا اردو

چوہدری عبدالقیوم 

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، آر او طاہر محمود اور سیکیورٹی آفیسر محمد زاہد کا کیفے ٹیریا میں بیٹھے جامعہ زکریا کے ملازم پر مبینہ تشدد  ، وائس چانسلر کے مطابق ملازم سے پوچھا کہ تم کون ہو اسنے جواب دیا میں آؤٹ سائیڈر ہو ، آر او اور سیکیورٹی آفیسر نے آؤٹ سائیڈر کہہ کر زاہد ریاض پر تھپڑوں کی بارش کردی ، ایمپلائز یونین کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر وائس چانسلر نے ملازم زاہد ریاض سے معذرت کرلی ،جامعہ زکریا کے شعبہ مینٹیننس کے سئنیر کلرک زاہد ریاض کیفے ٹیریا پر بیٹھا تھاکہ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، آر او طاہر محمود اور سیکیورٹی آفیسر چیکنگ کے لیے کیفے ٹیریا پہنچے آر او کی جانب سے بغیر تصدیق کے ملازم زاہد ریاض پر تھپڑوں کی بارش کردی جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے بھی ملازم کو تھپڑ مارے ، جس کے بعد سیکیورٹی آفیسر محمد زاہد اور سیکیورٹی گارڈز نے بھی ملازم کو تشدد کانشانہ بنایا جبکہ ملازم زاہد ریاض چلاتا رہا کہ میں یونیورسٹی ملازم ہو ، مگر کسی نے ایک نہ سنی ،وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے مطابق میں نے ملازم سے پوچھا تم کون ہو اس نے میرے پوچھنے پر بتایا کہ میں آؤٹ سائیڈر ہو  ایمپلائز یونین کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ملازم سے معذرت کرلی ، جامعہ زکریا میں گزشتہ ایک ماہ میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے متعدد واقعات ہوئے ہیں جس سے یونیورسٹی کے طلبا میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ،مگر یونیورسٹی انتظامیہ طلباء تنظیموں کے درمیان لڑائی جھگڑے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار