ایشیا اردو/کہوٹہ، راجہ پرویز اقبال

جامعہ مسجد مکی میں سالانہ سیرت البنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و عظمت صحابہ واہلیبت کانفرنس زیر صدارت ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی وخطیب جامعہ مسجد مکی قاری عثمان عثمانی منعقد ہوئ ،کانفرس میں علماء کرام نے کیثر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر مولانا قاری عثمان عثمانی نے کہا کہ ہیمں اپنے اکابرین پر فخر ہے ہم انکی عظمتوں کے آمین ہیں ہم اس وقت تک کامل مسلمان نہیں ہو سکتے جب تک صحابہ کرام سے محبت نہ ہو گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا حضور کی سیرت و صورت اور فضیلت سب سے نرالی ہے آپ جیسا کوئی حسین نظر نہیں آتا،آپ کی ہر ادا لاجواب ہے سب نبیوں کے بعد آئے سب سے افضل ہیں آپ اللہ تعالیٰ نے ہر جگہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کیا،صحابہ کرام نے حضور کا طریقہ اپنایا اس لیے صحابہ کرام سے محبت لازم جز ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار