ایشیا اردو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق لانگ مارچ کے حوالے سے یونین کونسل مٹور کے موضع تھوہا خالصہ میں سابق چیئرمین راجہ اشتیاق احمد کی زیر قیادت تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی سئنیر راہنما پیپلز پارٹی آصف شفیق ستی تھے ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اشتیاق احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سواہ کچھ نہیں دیا مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکل دی ہیں،پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو غریبوں کی جماعت ہے،جو بلاتقریق عوام کی خدمت اور درد کا جزبہ رکھتی ہے،انشاء اللہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی آصف شفیق ستی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر لانگ مارچ کے حوالے سے سب سے پہلے تھوہا خالصہ سے راجہ اشتیاق احمد نے تقریب کا انعقاد کیا انہوں نے اہلیان علاقہ کو مبارکباد پیش کی،انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے سوائے سبز باغ دکھانے کے کچھ نہیں کیا عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،مہنگائ نے عوام کی کمر ٹور دی ،سانحہ مری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی غفلت سے انسانی جانوں کا ضیاء ہوا ،پیپلز پارٹی مزدوروں،ہاریوں غریبوں کی جماعت ہے ذولفقار علی بھٹو نے عام آدمی کو زبان دی ،محکموں کو مضبوط کیا،قائد بے نظیر بھٹو نے اس مشن کو آگے بڑھایا لیکن دشمنوں نے انہیں شہید کردیا،اج بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری  اور آصف زرداری کی قیادت میں مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کرتے ہیں اسی لیے لانگ مارچ کے اعلان پر ہر یوسی سے قافلے روانہ ہوئے گئے اور چیئرمین کی آواز پر لبیک کہیں گیے اؤر انشاء اللہ موجودہ حکومت کو چلتا کریں گے اس موقع پر تھوہا خالصہ سے عوام کی بڑی تعداد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریب سے فاروق ستی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار