ایشیا اردو

ڈیرہ غازی خان / سنیر رپورٹر

جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں برف باری سے موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب سیاحوں نے بڑی تعداد میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے جنوبی پنجاب کے صحت افزاء مقام فورٹ منرو کا رخ کر لیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق کوہ سلیمان کے خوبصورت صحت افزاء مقام فورٹ منرو میں گزشتہ روز ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا اور برف کی سفید چادر نے پورے علاقے کو ڈھانپ لیا برف باری کی خبر سننے کے ساتھ ہی سیاحوں نے برف باری کے نظارے دیکھنے کے لیے فورٹ منرو پہنچنا شروع کر دیا

Video: https://www.youtube.com/watch?v=jLS-NiTl06A

مگر فورٹ منرو میں بجلی، پانی سمیت رہائش اور کھانے پینے کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کے سبب انہیں دشواری کا سامنا رھا اور انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار سے مطالبہ کیا کہ مری کی طرح فورٹ منرو میں بھی ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کا اجراء کریں اور فوری طور پر چیئر لفٹ کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کریں جبکہ فورٹ منرو میں آئے روز بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان وگردونواح کے علاقوں کو بادلوں نے گھیرے رکھا بادلوں کی گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے سارادن ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں بے انتہا اضافہ ہوگیا

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار