ایشیا اردو

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سیالکوٹ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیات کی ملاقات وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں عثمان ڈار،قیصر بریار،سلیم بریار،چودھری اخلاق،علی اسجد ملہی،خواجہ مسعود،سرفراز بھٹی،حسن خاور،مارکیٹ کمیٹی کے ضیاء چودھری شامل تھے صوبائی مشیر عامر سعیدراں اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پرموجود تھے سیالکوٹ کی سیاسی و کاروباری شخصیات نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کووزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں اڑھائی کروڑ کے چیک دیئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ کی جانب سے 2کروڑ روپے کا چیک دیاگیا قیصر بریارنے وزیراعلیٰ فلڈر یلیف فنڈمیں 50لاکھ روپے کا چیک دیا سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں مخیر حضرات کا تعاون لائق تحسین ہے۔ سیلا ب زدگان کی مدد کیلئے آگے آنے والے افرادکاجذبہ قابل قدر ہے۔ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی پائی پائی سیلاب زدگان کی آباد کاری پر خرچ کی جائے گی۔ فنڈز کی شفاف تقسیم کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا ہے۔ وزیر اعلی فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم اصل حقدار تک پہنچائیں گے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار