عدم توجہی غفلت کا شکار 5 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا
ملتان. چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن عدم توجہی غفلت کا شکار 5 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ عرفان، 10 سالہ عبدالرحمن، 10 سالہ اُسامہ، 10 سالہ جنید، 13 سالہ کرم علی شامل ہیں بچوں کو شہر کے مختلف مقامات سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے لاوارث گمشدہ گھر سے بھاگے بھکاری بے آسرا بچوں کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کریں اور ایسے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ساتھ دیں.



Leave A Comment