ایشیا اردو

 دھند کے باعث المناک ٹریفک حادثہ، لاہور میں بابو صابو موٹروے پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ ملتان میں بھی تیز رفتار ٹرک نے نو سالہ بچے کو خانیوال روڈ پر کچل دیا۔دوسری جانب ملک بھر میں موسم سرما رنگ دکھانے لگا۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بھی مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے ساتھ بوندا باندی کی توقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار