پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

China-Pakistan Economic Corridor کے تحت چین کا 52 رکنی اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، جو 8 سے 14 مئی تک مختلف شہروں کا دورہ کرے گا۔ اس دوران اربوں ڈالر کے معاہدوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

چینی وفد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کاروباری ملاقاتیں کرے گا، جہاں ای کامرس، ٹیلی کام، سولر، توانائی، انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل اور بلڈنگ مٹیریل کے شعبوں میں بی ٹو بی معاہدے طے پائیں گے۔

اس کے علاوہ الیکٹرک وہیکل، میڈیکل اور صنعتی آلات کے شعبوں میں بھی اہم پیش رفت متوقع ہے۔ وفد کی ملاقاتیں Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry اور دیگر کاروباری اداروں سے بھی طے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران نہ صرف نجی سطح پر بلکہ حکومتی سطح پر بھی اہم معاہدے متوقع ہیں، جو پاک چین اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار