ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں جدید ذیابیطس کلینک قائم کر دیا گیا
ایشیا اردو
ڈیرہ غازیخان / سنیر رپورٹر
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں جدید ذیابیطس کلینک قائم کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم،سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی اور ایم ایس ڈاکٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر امجد کھتران نے کیا. محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال میں ایک بہت بڑی سہولت کا اضافہ ممکن ہوا ہے کلینک میں او پی ڈی، بلڈ شوگر اوردیگر ٹیسٹ کے علاوہ ماہرین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گے. کلینک کے پیٹرن انچیف پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال اور انچارج ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون بلال کو مقررکیاگیا ہے یہ کلینک پرانے کارڈیالوجی بلاک میں قائم کیاگیاہے.

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment