عبدالرزاق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے، اعلان جلد متوقع
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی کال پر عبدالرزاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اس موقع پر انھیں کرکٹ کی بہتری میں معاونت کی پیشکش کر دی گئی جو انھوں نے قبول کرلی۔
عبدالرزاق نے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر سے بھی تبادلہ خیال کیا، وہ سلیکشن کمیٹی میں شامل ہونے کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار لانے کیلیے بھی اپنے تجربے کا استعمال کریں گے۔ عبدالرازق کے قریبی حلقوں نے ان کی پی سی بی کے ساتھ وابستگی کی تصدیق کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بورڈ حکام دیگر سابق کرکٹرز کے ساتھ بھی رابطے کرکے کام کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Leave A Comment