جہلم : ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی
جہلم میں تھانہ چوٹالہ کی حدود میں واقع گاؤں ممیان میں افسوسناک واقع پیش آیا ہےنامعلوم افراد نے 13 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہےدماغی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی کی والدہ واقع سے لاعلم رہی
پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال سے لڑکی کا میڈیکل کروایا تو لیڈی ڈاکٹر نے ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لڑکی چھ سے سات ماہ کی حاملہ ہے اس کیس کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تک پہنچنے کےلیے مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے پڑے گے پھر ملزم تک پہنچ سکے گے
متاثرہ لڑکی یتیم اور انتہائی غریب ہے والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے اپنی چار بیٹیوں اور ایک چھوٹے بیٹے کو پال رہی ہے ،دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے جہلم میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کریں اور متاثرہ فیملی سے مل کر انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائیں



Leave A Comment