گرمی میں اے سی کی کارکردگی اور عمر بڑھانے کے مؤثر اور آسان طریقے
گرمی کے موسم میں ائیر کنڈیشنر ہر گھر کی ضرورت بن جاتا ہے، لیکن اس کی کارکردگی اور عمر کا دارومدار اس کی درست دیکھ بھال پر ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مختلف اقسام کے اے سی کی عمر مختلف ہو سکتی ہے، جیسے ونڈو اے سی عموماً 8 سے 10 سال، وال ماؤنٹڈ یونٹس 10 سے 15 سال اور سنٹرل سسٹمز 15 سے 20 سال تک چل سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اے سی کی باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال کی جائے تو اس کی کارکردگی بہتر رہتی ہے اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایئر فلٹرز کی بروقت صفائی یا تبدیلی، آؤٹ ڈور یونٹ کو گرد و غبار اور رکاوٹوں سے پاک رکھنا اور مناسب ہوا کے بہاؤ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اندرونی الیکٹرانک حصوں کی مرمت یا چھیڑ چھاڑ خود نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کے لیے ماہر ٹیکنیشن کی مدد لینی چاہیے تاکہ کسی نقصان یا حادثے سے بچا جا سکے۔
(1)_2026_05_04_08_25_23_49350975.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment