ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیئر رپورٹر

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق ایم پی اے سید عبد العلیم شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر محترمہ مریم نواز کی عدالت سے بریت حق اور سچ کی فتح ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کے دکھوں کا مداوا کیا ہے جس سے اب روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوگی اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ حکومت کا ایجنڈا عوامی خدمت اور میرٹ پر کلچر کو فروغ دینا ہے اور معیشیت میں بہتری لانے کے لئے وزیر اعظم کی قیادت میں ٹھوس اور موثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں سید عبد العلیم شاہ نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ڈیرہ غازیخان میں جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو ئے ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں عوامی خدمت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کر کے مخالفین کو شکست دیں گے  انہوں نے کہا کہ بہت جلد میاں نواز شریف پاکستان آکر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے اور اس موجودہ بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو گا ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار