ملتان ڈولفن فورس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار
ملتان ڈولفن فورس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم محمد زبیر گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد
ڈولفن فورس ملتان نے سنیپ چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 عدد 30 بور پسٹل برآمد کرلیا
انچارج ڈولفن فورس جنید شہاب کی سربراہی میں ڈولفن ٹیم نے سنیپ چیکنگ کے دوران یہ گرفتاری عمل میں لائی۔ دوران تلاشی ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر اسے فوری طور پر متعلقہ تھانے ممتازآباد کے حوالے کر دیا گیا ، جہاں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
سی پی او ملتان نے ڈولفن فورس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں مزید مؤثر بنائیں گے



Leave A Comment