ایشیا اردو

ڈیرہ غازی خان/سنیر رپورٹر

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے نقصانات کے تخمینہ کیلئے ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ کوشاں،
مکانات،فصلوں کے نقصانات کے تخمینہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت ڈیرہ غازی
خان کی نوٹیفائیڈ کیمٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو  سٹاک ڈاکٹر نظام الدین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرین کے نقصانات کے شفاف سروے کیلئے کمیٹیاں قائم کر دیں ہیں جب کہ سروے کیلئے حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔ضلعی کمیٹی سیلاب متاثرین کے آبیانہ،ایگریکلچر انکم ٹیکس کی معافی کیلئے سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوائے گی۔ضلعی سطح کی کمیٹی کے کنوینئر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان جبکہ تحصیل کمیٹی کے کنوینئر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ہونگے۔
ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی میں محکمہ آبپاشی،مال،لائیو سٹاک اور زراعت کے افسران شامل ہونگے۔ایسے مواضعات جن میں50فیصد فصلیں تباہ ہوئیں انکی رپورٹ حکومت کو ارسال کی جائیگی۔گھروں کےنقصانات
 کی کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان کی زیرنگرانی کام کریگی۔ہاؤس ڈیمیج کمیٹی ایکسیئن بلڈنگ،
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ایکسیئن آبپاشی پر مشتمل ہوگی۔تحصیل سطح کی کمیٹی کے کنونئیر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر جبکہ ایس ڈی او بلڈنگ،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اور ریونیو افسران ممبر ہونگے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ نقصانات کے تخمینہ سروے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا،حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت سروے کو شفاف ترین بنایا جائے گا،سیلاب متاثرین کے ہر نقصان کا ازالہ کیا جائے گا،
ضلعی و تحصیل سطح پر قائم کی گئیں کمیٹیاں جلد اپنا کام شروع کردینگی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار