دنیا بھر سے اپنے وطن واپس آنے والے لاکھوں افغان مہاجرین کو افغانستان میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں بنیادی سہولیات کی کمی نے ان کی زندگی مزید دشوار بنا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی حکمرانی مضبوط کرنے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے، جس کے باعث مہاجرین کو روزگار، صحت اور دیگر ضروری سہولیات میسر نہیں آ رہیں۔

صوبہ فراہ سمیت مختلف علاقوں میں آباد مہاجرین بے روزگاری، طبی سہولیات کی کمی اور انسانی امداد کے فقدان پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پڑوسی ممالک سے واپس آنے والے افراد کو معاشی بدحالی اور بنیادی ضروریات کے فقدان کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ واپس آنے والے مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد مقامی وسائل اور امدادی نظام پر دباؤ ڈال رہی ہے، جس سے انسانی بحران کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مہاجرین کے مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے اور لاکھوں افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار