جدہ: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور جذبہ ایمانی کے امتزاج سے پاکستان نے دشمن کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی پر فخر ہے اور سمندر پار پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت معاشی چیلنجز کے باوجود استحکام کی جانب گامزن ہے اور برآمدات میں اضافے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2047 تک برآمدات کو نمایاں حد تک بڑھانا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر معاشی مقابلے میں مضبوط مقام حاصل کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ قومی یکجہتی اور مشترکہ کاوشوں سے ہی ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے، جبکہ مسلح افواج ملک کی سرحدوں کے دفاع میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار