ماہرین کا اے آئی چیٹ بوٹس پر اندھا اعتماد خطرناک قرار، حساس معلومات شیئر کرنے سے خبردار
عالمی ماہرین نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو خاص طور پر طبی، قانونی اور مالی نوعیت کے معاملات میں ان پر مکمل اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔
امریکا میں قانونی ماہرین نے اپنے مؤکلین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اے آئی چیٹ بوٹس کو خفیہ معلومات کے لیے قابلِ اعتماد ذریعہ نہ سمجھیں، کیونکہ ایسی معلومات قانونی تنازعات میں بطور ثبوت بھی استعمال ہو سکتی ہیں۔
یہ خدشات اس وقت مزید بڑھ گئے جب ایک امریکی عدالت نے ایک کیس میں قرار دیا کہ اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ کی گئی گفتگو کو استغاثہ سے خفیہ نہیں رکھا جا سکتا۔ اس فیصلے کے بعد وکلا نے واضح کیا کہ چیٹ بوٹس پر ہونے والی گفتگو قانونی تحفظ کے زمرے میں نہیں آتی۔
ماہرین کے مطابق روایتی طور پر وکیل اور مؤکل کے درمیان گفتگو خفیہ تصور کی جاتی ہے، تاہم اے آئی پلیٹ فارمز اس قانونی تحفظ کے دائرے میں نہیں آتے۔ اسی وجہ سے کئی بڑی امریکی قانونی فرموں نے صارفین کو حساس معلومات شیئر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ماہرین نے زور دیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو معلومات اور رہنمائی کے لیے استعمال کیا جائے، لیکن ذاتی، مالی یا قانونی نوعیت کے حساس ڈیٹا کے لیے احتیاط ضروری ہے۔
_2026_04_18_12_47_31_24349624.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment