ملتان: تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں قومی اسمبلی کے رکن سید علی موسیٰ گیلانی کے قیمتی آئی فون کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔ ایم این اے موسیٰ گیلانی اس وقت موضع چھپرانوالہ، چاہ سکندر والا میں منعقدہ کبڈی میچ میں بطور چیف گیسٹ شرکت کر رہے تھے، کہ دوران تقریب ایک جیب کترے نے ان کی جیب سے موبائل فون چرا لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت سب انسپکٹر شاہد ہراج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے مختصر وقت میں چوری میں ملوث ملزم شوکت عرف عابد کی شناخت کر لی۔ کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے ایم این اے موسیٰ گیلانی کا قیمتی آئی فون برآمد کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ممکنہ وارداتوں میں ملوث ہونے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار