عوام کو پٹرولیم قیمتوں پر عالمی منڈی سے زیادہ ریلیف دیا: علی پرویز ملک
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مقابلے میں زیادہ ریلیف عوام کو فراہم کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے 130 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 76 ڈالر کی سطح پر آئے گی، مزید ریلیف بھی دیا جائے گا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اس وقت پیرس کی عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور پاکستان اس کیس کی بھرپور پیروی کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی حکام کے ساتھ مل کر اس معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کا پہلا عشرہ پُرامن طور پر گزرا، جس کے لیے پاک فوج، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
وزیر پٹرولیم کے مطابق خطے میں حالیہ کشیدگی میں کمی اور ایران و امریکہ کے درمیان تنازع کے خاتمے کے بعد عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جتنی قیمت کم ہوئی، اس سے بڑھ کر عوام کو ریلیف دیا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر اس کا فائدہ عوام تک منتقل کیا۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ بعض عناصر پٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، تاہم حکومت عالمی معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
_2026_06_29_05_51_43_99244017.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment